وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی ریاستی پالیسی کے تحت روک تھام کے لئے عالمی مذاکرے کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے نیویارک میں قومی ،نسلی، مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے وابستہ افراد کے حقوق کے موثر فروغ کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہاکہ وہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کو روکنے کا لائحہ عمل تیار کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت جو ایک سیکولر ملک تھا وہ مسلم اورمسیحی اقلیتوں کی قیمت پر ہندوبالادستی کے ملک میں تبدیل ہو رہا ہے۔