سیلاب کی تباہ کاریاں، امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیراعظم

سیلاب کی تباہ کاریاں، امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی اپیل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مشکور ہوں، امریکی صدر نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

Show Buttons
Hide Buttons