ترک صدر نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، وزیراعظم

ترک صدر نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے مسلسل حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مسلسل بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

Show Buttons
Hide Buttons