سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں چھوٹی صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، ساجد حسین طوری

سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں چھوٹی صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، ساجد حسین طوری

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ساجد حسین طوری سے انٹرنیشل لیبر آرگنائزیشن کے وفد نے آفیسر انچارج پیٹر بوویمبو کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور خصوصاً مزدوروں کو درپیش مسائل اور بے روزگاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ مزدور اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لئے اپنی وزارت کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مزدور طبقے کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو چکا ہے کیونکہ سیلابوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں چھوٹی صنعتیں بند ہوکر مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ متاثرین کی بحالی جلد از جلد ہو تاکہ غربت کا بروقت روک تھام ہو سکے۔ انہوں نےتمام بین الاقومی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا بھرپور مدد کریں اور بحالی میں حکومت پاکستان کا ساتھ دیں۔

آئی ایل او کے وفد نے وفاقی وزیر ساجد حسین بوری کو پاکستان میں عالمی بنک، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تعاون سے جاری آفات کے بعد کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ایل ایف او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی وزارت بحالی کے پروگراموں کو فیڈ کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرے گی اور بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی فریم ورک پاکستان کو حکمت عملیوں کی تشکیل اور لچک اور شاک رسپانس کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons