تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ توقع ہے افغان حکام مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons