سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، دفتر خارجہ

پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 115 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی تین، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 5 اور سعودی عرب کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

امدادی پروازوں کے علاوہ ترکیہ سے دو ٹرکوں اور دو ریل گاڑیوں، تاجکستان سے 87 ٹرکوں اور اومان سے ایک شپ کے ذریعے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

Show Buttons
Hide Buttons