حنا ربانی کھر کا لڑکیوں کو جامع اور مساویانہ معیاری تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور

خارجہ امور کی وزیرمملکت حناربانی کھرنے لڑکیوں کوجامع اورمساویانہ معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے قومی، علاقائی اوربین الاقوامی سطحوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر مملکت نیویارک میں اقوام متحدہ میں ” تعلیم کے بارے میں خصوصی کانفرنس ” کے دوران جی 77 اور چین کی طرف سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے صنعتی مساوات کے فروغ اور تمام سطحوں پر تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے ٹھوس پالیسیوں اور قابل نفاذ قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کم آمدن والے ممالک میں صرف پینتالیس فیصد طلباء سکول کی ابتدائی تعلیم حاصل کر پاتے ہیں جبکہ بڑی آمدن والے ممالک میں یہ شرح اکانوے فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء نے تعلیمی بحران کو مزید گہرا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی صورتحال اور ہمارے مجوزہ اہداف کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ موثر اور جدید تعلیم کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل رابطوں کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ حنا ربانی کھرنے کہا کہ تعلیم کے بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کے لئے مالی حجم میں اضافہ کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین نے روس کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کا معاہدہ ختم کر دیا

یوکرین کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نےمقامی وقت کے مطابق  31 جنوری کو خبر دی ہے …

Show Buttons
Hide Buttons