او آئی سی اسلامو فوبیا بارے خصوصی ایلچی کے تقرر کیلئے یو این سیکرٹری جنرل سے درخواست کرے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کے بارے میں ایک خصوصی ایلچی مقرر کرانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کرے کیونکہ یہ دنیا بھر میں خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔

وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر یورپ میں مسلمانوں کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے سیاسی حلقوں میں اسلاموفوبیا کی گونج سنائی دے رہی ہے جو بالآخر امتیازی سفری قدغنوں اور ویزا پابندیوں کی صورت میں اسلاموفوبیا کو قانونی حیثیت دینے کی راہ ہموار کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons