تازہ ترین

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

مقامی وقت کے مطابق19 ستمبر کو  امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے امریکی انجینئرمارک فریرچس کو رہا کر دیا ہے۔ بدلے میں امریکہ نے طالبان سے قریبی وابستہ قبائلی رہنما بشیر نورزئی کو بھی رہا کر دیا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو بشیر نورزئی امریکہ سے رہائی کے بعد کابل پہنچے۔ افغان عبوری حکومت نے ان کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ بشیر نورزئی کو طالبان کے بانی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ انہیں 2005 میں نیویارک میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک امریکی عدالت نےنورزئی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رواں سال انہیں امریکی جیل میں قید 17 سال ہو چکے تھے۔

امریکی انجینئر مارک فریرچس امریکی بحریہ کے سابق اہلکار ہیں۔ 2012 سے وہ کام کے سلسلے میں کئی بار افغانستان گئے اور انہیں2020 میں افغان طالبان نے حراست میں لیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons