پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ حب الوطنی کے جذبے کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے تعاون کرے۔
وہ آج گورنر ہاوس لاہور میں یورپی یونین کے Commonwealth Entrepreneurs Club کے صدر منیب رفیق اور سینیٹر کامران مائیکل کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر نے کہا کہ قوم سیلاب متاثرین کو خوراک، خیمے، مچھر دانیاں اور کمبل فراہم کرنے میں مزید تعاون کرے۔ انہوں نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان بھیجنے پر دوست ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔