آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سےملاقات، چینی وزیر دفاع کا سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ، آرمی چیف نے چینی وزیردفاع سے ملاقات کی، جہاں چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیر دفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہار تشکر بھی کیا، جبکہ سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا۔

چینی وزیردفاع کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کی تعریف کی گئی، آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پراظہار تشکر کیا۔

چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے، پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons