گوادر پورٹ فورم کا ورچوئل انعقاد

گوادر پورٹ فورم کا ورچوئل انعقاد

چائنا ایسوسی ایشن برائے فروغ بین الاقوامی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کی اوورسیز یونائیٹڈ ورکنگ کمیٹی، چائنا میڈیا گروپ اور فرینڈز چائنا فورم کے اشتراک سے سولہ تاریخ کو ” گوادر پورٹ فورم” کا ورچوئل انعقاد کیا گیا۔

فورم میں چین اور پاکستان کی نمایاں شخصیات سمیت 100 سے زائد چینی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔ اس فورم کا مقصد چین پاکستان دوستی کے تناظر میں گوادر بندرگاہ کی ترقی کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال تھا۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن ثناءاللہ بلوچ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فورم کے انعقاد سے گوادر شہر کی تعمیر کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے گوادر پورٹ کے امور بخوبی جاری ہیں جس سے مقامی لوگوں کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔

چائنا ایسوسی ایشن برائے فروغ بین الاقوامی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کی اوورسیز یونائیٹڈ ورکنگ کمیٹی کے چیئرمینزینگ شوائی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی بے مثال ہے۔ مستقبل میں، اقتصادی تعاون کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم کی تشکیل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا اور چین پاکستان جامع تعاون کی بنیاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons