وزیر اعظم فلڈ ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن نے متاثرہ علاقوں میں راشن کے 50 ہزار تھیلے تقسیم کئے

وزیر اعظم فلڈ ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن نے متاثرہ علاقوں میں راشن کے 50 ہزار تھیلے تقسیم کئے

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) ملتان ریجن نے’’ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پیکیج ‘‘کے تحت اب تک جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں 50 ہزارراشن بیگ تقسیم کئے ہیں۔ یو ایس سی کے ریجنل منیجر چوہدری سجاد حسین چدھڑ نے ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب زدہ خاندانوں کو راشن کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن کے تھیلوں میں دالیں، چاول، چینی، نمک، گھی، آٹا، اچار، دودھ اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس مشکل وقت میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ریلیف پیکج کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ریجنل منیجرنے بتایا کہ راشن کے تھیلے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فوکل پرسن کی نگرانی میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایم ڈی یو ایس سی نے سیلاب زدگان کےلئے راشن پیکنگ کے عمل کی چیکنگ کےلئے قائم کیے گئے کے مراکزکے دورے کیے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں راشن تقسیم کے عمل کو دیکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے زونل منیجر طاہرتگہ نے فوکل پرسنز تعینات کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن بیگز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons