پاک انگلینڈ سیریز: کراچی میں شیڈول آخری میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

کراچی میں ہونے والے ابتدائی چار میچز کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس بھی نایاب ہوچکے ہیں البتہ منگل جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے  میچز کے کچھ ٹکٹس تاحال فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

مہمان ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ٹکٹوں کے فروخت میں بھی تیزی آگئی ہے، اتوار 25 ستمبر کو ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آن لائن ٹکٹوں کی ویب پر چھٹی کے روز کے تمام ٹکٹس سولڈ آؤٹ بتائے جارہے ہیں۔

اتوار کے علاوہ منگل، جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے میچز کے بھی 1500روپے مالیت کے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جب کہ 250روپے والے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 70 فیصد فروخت ہوچکے ہیں۔ 500 روپے والے فرسٹ کلاس اور 750 روپے والے پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹس تاحال فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

Show Buttons
Hide Buttons