وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے، وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس ہوگیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا، وزیر اعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کو میانوالی سے اسلام آباد جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons