نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پہلا یوتھ ہاسٹل تیار اور فعال ہے، معاون خصوصی امور نوجوانان شیزا فاطمہ خواجہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت کھیلوں کی ترقیاتی سکیموں اور یوتھ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں، پلڈاٹ اوریو این ایف پی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ، ایڈمن سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرڈیپارٹمنٹ پنجاب امتیاز احمد اور ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن نے ہائی پروفائل اجلاس میں پنجاب کی نمائندگی کی۔ ڈپٹی سیکرٹری پلاننگامتیاز احمد اور ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے اجلاس میں پنجاب کے سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں اور سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے بینر تلے منعقد ہونیوالے مختلف سپورٹس ایونٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

معاون خصوصی شیزا فاطمہ خواجہ نے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ پنجاب نے بتایا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ نے کھلاڑیوں کے لیے وظائف اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے لیے فنڈز کی منظوری دیدی ہے، کھلاڑیوں کی شاندار خدمات کے اعتراف کیلئے پرائیڈ آف پنجاب سپورٹس ایوارڈز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پہلا یوتھ ہاسٹل (180 گنجائش) تیار اور فعال ہے، پنجاب یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان، ٹینس سٹار اعصام الحق، ایتھلیٹ صاحب اسرا اور نوجوان ریکارڈ ساز کوہ پیما شہروز کاشف کو پنجاب کا یوتھ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کھیلوں کے فروغ کے دیگر موثر اقدامات کے علاوہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ ہم نے ماضی قریب میں ای روزگار پروگرام، ای سپورٹس صوبائی سیریز، پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ای لرننگ سینٹرز جیسے کئی پروگرام منعقد کیے ہیں۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان پنجاب نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم سے ملحقہ پانچ بین الاقوامی معیار کے ٹینس کورٹ اور پنجاب کی پہلی ٹینس اکیڈمی بنائی ہے، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب صوبے کے باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے مختلف گیمز کے سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کر رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

Show Buttons
Hide Buttons