پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔