وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات شنھگائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔