پاکستان، کورونا کا 1 اور مریض دم توڑ گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض دم توڑ گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 604 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 530 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 18 ہزار 785 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 3 لاکھ 38 ہزار 787 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 2 اعشاریہ 79 فیصد، مردان میں 1 اعشاریہ 50 فیصد، پشاور میں 1 اعشاریہ 53 فیصد اور اسلام آباد میں 1 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons