برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی دستاویزی فلمز نشر کیے جانے کا آغاز

بارہ ستمبر کو چائنا میڈیا گروپ کی دستاویزی فلم “پہاڑوں سے اوپر” برازیل کےمین اسٹریم میڈیا گروپ “باکس برازیل” پر نشر کیے جانے کی ابتدا ہوئی، جس سے برازیل میں چینی فلمز اور ٹی وی پروگرامز  کے دوسرے نشریاتی سیزن کا آغاز ہوا۔ یہ نشریاتی سرگرمیاں فروری 2023 تک جاری رہیں گی۔

اطلاعات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ تیرہ دستاویزی فلمز، ٹی وی ڈراماز اور کارٹونز “باکس برازیل” کےٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر نشر ہوں گے۔ برازیل میں چائنیز فلمز اور ٹی وی پروگرامز  کا پہلا سیزن جولائی 2021 میں نشر ہوا تھا۔

“باکس برازیل”، برازیل میں فلم یا ٹی وی پروڈکشن اور نشریات کا نیا ابھرتا ہوا پلیٹ فارم ہے اور اس کے مختلف ٹی وی چینلز اور آن لائن پلیٹ فارمز کل سولہ ملین گھرانوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19 کیس رپورٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے 19 کیس رپورٹ ہوئے اور …

Show Buttons
Hide Buttons