وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے بادشاہ چارلس سوم کے لئے ان کے تخت برطانیہ پر فائز ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے دعا کی کہ برطانوی عوام ان کے سخاوت سے بھرپور دور حکومت میں ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔