وفاقی وزیر احسن اقبال: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے

وفاقی وزیر احسن اقبال: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، وفاقی سرکاری ملازمین کوارزاں رہائشی سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پراپرٹی ،ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو میں ایف جی ای ایچ اے کے سٹال کے دورے کے موقع پرکیا۔ان کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس افتخار شالوانی اور دیگر حکام بھی تھے۔

اس موقع پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے حکام نے معزز مہمانوں کو معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایف جی ای ایچ اے کے تین منصوبے جاری ہیں جن میں سکائی لائن اپارٹمنٹس اسلام آباد، لائف سٹائل ریذیڈنسی اپارٹمنٹس لاہور اور چکلالہ ہائیٹس راولپنڈی شامل ہیں۔ جن میں عوام کیلئے نہایت مناسب اور ارزاں نرخوں پر اعلیٰ رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال سکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس نے ایف جی ای ایچ اے کی کوششوں اور شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے ملک میں بسنے والے بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو وزارت ہاوسنگ و ورکس، ایف جی ای ایچ اے اور پی ایچ اے ایف کے تحت 8تا10دسمبر 2022 تک منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل ہاوسنگ ایکسپو سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی ۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons