ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ویلڈن نسیم شاہ۔ انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں تھوڑی عرصے میں کافی بہتری آئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار انداز میں میچ ختم کرنے پر نسیم شاہ کا شکریہ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے کہ بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہمیشہ کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح گرین شرٹس کو ملی، انشا اللہ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ لے کر وطن لوٹے گی۔