تازہ ترین
حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل پیراہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں قطرانویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر شیخ فیصل بن ثانی الثانی سے ورچوئل میٹنگ میں کہی۔وفاقی وزیرنجکاری وچئیرمین نجکاری کمیشن عابدحسین بھائیو، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت بلال اظہرکیانی اور دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجودتھے۔

وزیر خزانہ نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دستیاب مواقع پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل پیراہے، قطرانویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر شیخ فیصل بن ثانی الثانی نے وفاقی وزیر کیلئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔

انہوں نے پاکستان میں بالخصوص توانائی، ائیرپورٹس اور بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔وزیرخزانہ نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں قطرانویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اتھارٹی کوملک میں سرمایہ کاری کے ضمن میں ہرممکن سہولیات اور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons