تازہ ترین
کراچی میں نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان

کراچی میں نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی پولیس فورس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا شاہین فورس بنارہے ہیں جو موٹر سائیکل پر گشت کرے گی۔ ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا شاہین فورس ان علاقوں میں جائے گی جہاں موبائل نہیں جا سکتی، شاہین فورس میں بیشتر جوان ایلیٹ کورس کرنے والے اور کمانڈوز ہوں گے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کوشش ہے کہ ان موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگا کر مانیٹر کریں، کرائم کی ری لوکیشن کی طرح ان کا روٹ بھی ہر ہفتے تبدیل ہو گا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات، سفیر کو بی آئی ایس پی پروگرام کی کامیابی سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات، سفیر کو بی آئی ایس پی پروگرام کی کامیابی سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام …

Show Buttons
Hide Buttons