تازہ ترین

پاکستان بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی خدشات سے متفق ہے: حنا ربانی کھر

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان جدید ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر جوہری عدم پھیلاو اور تخفیف اسلحہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

 اسلام آباد میں آج ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی خدشات سے متفق ہے۔

 حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے ملک کے طور پر نمایاں ہے جس کے پاس حساس ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا غلط استعمال روکنے کے لئے ان کی منتقلی کی موثر نگرانی کے حوالے سے وسیع قوانین اور انتظامی لائحہ عمل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ اس کے تجربے، صلاحیتوں اور تعاون سے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے ایٹمی عدم پھیلاو کے مقاصد کے حصول میں مزید مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ نیو کلیئرز سپلائرز گروپ کو ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کی بلاامتیاز رکنیت کے لئے ایک طریقہ کار پر متفق ہونا چاہیے۔  وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال کی غرض سے اس کی مکمل صلاحیت سے استفادہ کرنے کےلئے ایک جامع پروگرام رکھتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء اور کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں …

Show Buttons
Hide Buttons