تازہ ترین

چین 200 ٹن سبزیاں جلد از جلد پاکستان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ نے کہا  ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ  چینی حکومت نے پہلے سے فراہم کی جانے والی 100 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد کے بعد مزید 300 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں قراقرم ہائی وے کے ذریعے چین کی جانب سے 200 ٹن سبزیاں جلد از جلد پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن پاکستان کو موسم کی پیش گوئی کی معلومات اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons