تازہ ترین
کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کا باعث

کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کا باعث

کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور بلڈ بینکوں میں خون کی کمی کے باعث سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی ہنگامی اپیل کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے بلڈ بینکوں میں میگا اور سنگل پلیٹی لیٹس یونٹس موجود نہیں ہیں اس لیے صحت مند شہری اور ڈونر قریب ترین اسپتال یا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیں۔

دوسری جانب سندھ انفیکشن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز  تیزی سے ڈینگی مریضوں سے بھرتے جا رہے ہیں۔

اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی بھر میں میگا یونٹس اور پلیٹی لیٹس کی شدید کمی سامنہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons