تازہ ترین
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزيد 24 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق

این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تازہ رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 24 افراد دم توڑ گئے۔

بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ خيبرپختونخوا میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 115 افراد زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 314 تک جا پہنچی ہے سندھ میں 511 خيبرپختونخوا میں 289، بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد مارے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 42 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہو گئى ہے۔

ملک بهر میں 80 اضلاع میں  بارشوں اور سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو ئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 5 ہزار 735 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ 7 لاکھ 50 ہزار 405 مويشيوں کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons