ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کا آج پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
خیال رہےکہ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔