عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے، ایران

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی طاقتوں سے 2015 میں کیا گیا معاہدہ بحال کرنا اس وقت تک بے فائدہ ہوگا جب تک اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) غیر اعلانیہ مقامات کی تحقیقات کو بند نہیں کردیتی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی مسائل کو حل کیے بغیر معاہدے کے بارے میں بات کرنا بے معنی ہے۔  آئی اے ای اے نے جوہری مواد کے نمونے ملنے کو حفاظتی اقدامات کا مسئلہ قرار دیا۔ کسی بھی معاہدے کی بحالی سے قبل ان مسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران پر روز دیا ہے کہ وہ اپنے 3 غیراعلانیہ جوہری مقامات کی تحقیقات میں عالمی ایجنسی سے تعاون کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons