شام میں ترکیہ کی فوجی کارروائی ناقابل قبول ہوگی، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کی فوجی کارروائی ناقابل قبول ہوگی۔

ماسکو میں شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ شام میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدامات قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ روس اور شام اس سلسلے میں ترکیہ سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ترکیہ سے کوئی نئی فوجی کارروائی شروع نہ کرنے پر بات ہوگی۔خیال رہے کہ ترکیہ نے شام کے شمالی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons