گلگت بلتستان لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں مشیر امور کشمیر نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ہونہار نوجوانوں کی سرزمین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ گلگت بلتستان لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور گلگت بلتستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مشکل حالات میں طلباء و طالبات کی اعلیٰ کارکردگی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے بچوں کی حوالہ افزائی کے حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کی اورینٹیشن کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی کوشش ان بچوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے ایک واضح سمت کے تعین میں مددگار ثابت ہو گی۔

قمر زمان کائرہ نے طلبا و طالبات کو یقین دلایا کہ اعلی تعلیم کے حصول کے حوالے سے حکومت ان کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہر شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں اللہ رب العزت انہیں بھرپور کامیابی سے نوازے۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کو اپنے خیالات سے بھی آگاہ بھی کیا۔

دریں اثناء وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے سنگاپور کی آیسنٹ سلوشنز پرائیویٹ کمپنی کے سی ای او لم چی کین نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مشیر امور کشمیر نے کہا کہ سنگاپور نے ترقی کے منازل ایک کٹھن سفر کے بعد حاصل کی ہیں جو کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کو بروئے کار لائے بغیر کوئی ملک یا قوم دیرپا ترقی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ملاقات میں آیسنٹ سلوشنز کے سی ای او نے اپنی کمپنی کے زیر نگرانی دنیا کے مختلف حصوں میں جاری منصوبوں سے مشیر امور کشمیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومتوں کی گورننس کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons