کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امداد

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف سنٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی امداد سے لدے (950 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 100 ٹرک روانہ کر دیئے۔

10ہزار فوڈ پیکیج پاکستان کے تمام صوبوں کے 17 اضلاع میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گے۔ اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکیج کا مجموعی وزن 95 کلو گرام بنتا ہے جس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

اس غذائی پیکیج سے 70000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور سعودی قیادت کا سیلاب متاثرین اور قدرتی آفات کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ ماہ بھی کنگ ریلیف سنٹر کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 5000 فوڈ پیکیجز تقسیم کئے گئے جس سے تقریباً 35000 سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons