پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق میسر ہیں۔
پاکستان میں ناروے کے سفیر سے آج لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستانی خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور حکومت نے ان کو طاقتور بنانے کیلئے یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کی ناروے برآمدات پر زور دیا۔