وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے طلباء سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ وزیرِ اعظم نے وفد کے کشمیر، پاکستان کے خطے میں پائیدار امن میں کردار اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔ وفد نے حکومت اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، سید فہد حسین، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons