چاول کی فصلوں سے پیداوار بڑھانے کیلئے چاول کی 9 ہائبرڈ اور ایک کمرشل فصل کاشت کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہائبرڈ اقسام کےچاول نجی شعبے نے تیار کئے ہیں جبکہ کمرشل قسم پنجاب کے سوائل سالینِٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ چاول کے تحقیقاتی مرکز کے مطابق ہائبرڈ بیج کی پیداوار نسلی اقسام کے مقابلے میں کم سے کم 15 سے 20 فیصد بہتر ہے۔ واضح رہے کہ چاول کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ تقریباً 9.10 فیصد ہے جو سالانہ 200 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔