ورلڈ ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ رواں سال نومبر میں کھیلا جائے گا

ورلڈ ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ رواں سال نومبر میں کھیلا جائے گا

ورلڈ ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ رواں سال نومبر میں کھیلا جائے گا۔ جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے صدر فیڈریشن اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ورلڈ کپ 3 سے 23 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں 120 ممالک کے کھلاڑی سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی جس میں احمد سلڈرا، اعجاز الرحمن، شبیر لشکر، علی سوریا، امجد محمود اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ عالمی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کریں گے۔

اعجاز الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دیں تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی کرسکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons