پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کئے جا رہے ہیں، وزیر ہوا بازی

پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کئے جا رہے ہیں، سعد رفیق

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کئے جارہے ہیں۔ہوابازی اور ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایک نکتہ اعتراض پر کہا کہ قومی فضائی کمپنی کے اثاثے فروخت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ اس سال Roosevelt ہوٹل کے تین سو کمرے قابل استعمال بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ہوٹل کو مکمل فعال بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے پر غور کررہے ہیں اس اقدام سے ملکی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سبی، ہرنائی، خوست سیکشن کی ایک سو چونتیس کلو میٹر طویل ریلوے لائن مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سیکشن پر ایک پل بنانا ہو گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس سیکشن کو فعال کرنے کا عمل سکیورٹی کی صورتحال سے وابستہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons