پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، عراق کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہماری قدریں مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی روابط کو فروع دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک میں پائی جانے والی استعداد کے مقابلے میں کم ہے جس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس میں رابطوں کو فروع دے کر تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق پاکستان سے چاول، آلات جراحی، کھیلوں کے سامان، فرنیچر اور دیگر مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ عراقی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے ثابت قدمی سے اپنے مسائل پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان براہ راست فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کے چیلنج پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کے سفیر نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ تعلقات کو اقتصادی و تجارتی رابطوں کو فروع دے کر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ عراقی سفیر نے عراق میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے۔ عراقی سفیر نے عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons