پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر خارجہ

پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع ہیں جن سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان اور سوئیڈن عالمی و علاقائی معاملات پر اپنے تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین سوئیڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور سوئیڈن کے سفیر نے ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

ہنرک پرسن نے بلاول بھٹو زرداری کو سوئیڈن کے اعلی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور سفیر کے درمیان دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سوئیڈش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھا رہی ہیں، دنیا کے دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons