سربراہ پاک فضائیہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق

سربراہ پاک فضائیہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، فوجی تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی قابلِ تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں شخصیات نے امریکا اور پاکستان کے مابین تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons