وزیراعظم شہباز شریف نے سویٹ ہومز کے بچوں کو سفر کی سہولت کیلئے بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سویٹ ہومز میں جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے زمرد خان کی تعریف کی جو یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے ان کی حکومت سویٹ ہومز میں تمام بچوں کو ہر قسم کی مدد دینے کیلئے تیار ہے۔