شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا

چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے بیجنگ میں 11 اگست کو منعقدہ مصنوعات کی لانچنگ سے متعلق تقریب میں سائبر ون نامی انسانی سائز کا روبوٹ متعارف کروایا ہے۔ اسکے علاوہ تقریب میں فولڈ ایبل فون اور بجٹ فون ماڈلز جیسی کئی دیگر مصنوعات بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔ تقریباً 177 سینٹی میٹر قد اور 52 کلوگرام وزن کا حامل سائبر ون  اس سے قبل متعارف کروائے گئے سائبر ڈاگ کے بعد شیاؤمی کی سائبر فیملی کا نیا رکن ہے جسے محدود فروخت کیلئے ایک تجرباتی پروڈکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

شیاؤمی کا کہنا ہے کہ انسانی سائز کا یہ روبوٹ اعلیٰ جذباتی ذہانت کا حامل ہے اور انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے۔روبوٹ بصری طور پر حساس ہے اور حقیقی دنیا کی تھری ڈی تصاویر بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ روبوٹ اپنے 2 پاؤں سے مختلف حرکات بھی کر سکتا ہے۔ شیاؤمی کے مطابق 2 پاؤں والا یہ انسانی سائز کا روبوٹ 4 ٹانگوں والے روبوٹ سے زیادہ پیچیدہ ہے اور اس روبوٹ کو زیادہ طاقتور موٹرز، زیادہ پیچیدہ الگورتھم اور حرکت کی ڈگریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

سائبر ون نامی اس روبوٹ کیلئے تیار کی گئی نئی ٹیکنالوجیز کو سمارٹ کار جیسے دیگر منصوبوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت روبوٹ اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی ذہانت کے ساتھ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ مزید کمپنیاں روبوٹک انجینئرنگ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کیلئے میدان میں آ رہی ہیں، جیسا کہ سینس ٹائم  کمپنی کا تیار کردہ چینی شطرنج کھیلنے والا روبوٹ اور ٹینسینٹ  کمپنی کی دوسری نسل کا 4 ٹانگوں والا روبوٹ کتا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons