کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں چل بسے

کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں چل بسے

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹ امپائر روڈی کرٹزن کار حادثے میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گالف ٹورنامنٹ سے واپسی پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 73 سالہ روڈی کرٹزن کے ساتھ مزید 3 افراد بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

خیال رہے کہ روڈی کرٹزن دنیائے کرکٹ کے صف اول کے امپائرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons