لسبیلہ اور آواران کی بین الاضلاع سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال

لسبیلہ اور آواران کی بین الاضلاع سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال

کوئٹہ: شب و روز کی سخت محنت اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے لسبیلہ اور آواران کی بین الاضلاع سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئیں۔

کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ ذرائع مواصلات بحال کر دی۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لسبیلہ کی 75 سے زائد لنک روڈز اور آواران تا بیلہ روڈ بحال کر دیا گیا، ذرائع مواصلات کی بحالی سے دور دراز کے متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کر لی گئی۔

سڑکوں کے ذریعے رابطوں کی بحالی سے امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے لسبیلہ اور آواران میں بنیادی ڈھانچہ کی بحالی کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر قلات داؤد خلجی کی قیادت میں سڑکوں کی بحالی میں مصروف عمل ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق انتظامی افسران نے قدرتی آفت کے دوران متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons