جو بائیڈن جنگی مجرم ہیں، راجر واٹرس کا سی این این کو انٹرویو

جو بائیڈن جنگی مجرم ہیں، راجر واٹرس کا سی این این کو انٹرویو

معروف برطانوی راک اسٹار راجر واٹرس نے سی این این کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن کو جنگی مجرم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن روس یوکرین تنازعے کو ہوا دینے والے ہیں۔ ان کے جنگی جنون نے اس وقت پوری دنیا کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے امریکی ایما پر روس کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے روس کو جنگ میں کودنا پڑا۔

انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں امریکی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں چین کے طرز عمل کی بھی خوب تعریف کی۔تائیوان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں واٹرس کا کہنا تھا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور کسی بھی طاقت کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons