اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

مقامی وقت کے مطابق 7 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔

بیان میں گوتریس نے کہا کہ وہ اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطینی اسلامی جہاد اور دیگر مسلح گروپوں کی کاروائیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں بچوں سمیت دیگر ہلاکتوں پر شدید غمزدہ ہیں۔ بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

گوتریس نے کہا کہ انسانی ہنگامی صورتحال اسرائیل اور فلسطینیوں کی دشمنی کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گئی ہے، سینکڑوں عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے ہیں، جس سے ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے پائیدار سیاسی حل سے تشدد کے دور کا مستقل طور پر خاتمہ اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کا پرامن مستقبل ممکن ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons