خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نے آج سے صوبے کے مختلف حصوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے بارے میں ایک انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔ بارشوں سے نوشہرہ، مردان، صوابی کے شہری علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور لوگ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔