تازہ ترین
پاکستان کشمیریوں کی مصنفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ

پاکستان کشمیریوں کی مصنفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ

کشمیر،پاکستان اوردنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی 5اگست 2019 کو بھارتی کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کی مذمت اور کشمیریوں کی لازوال اور عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم استحصال منایا گیا ۔

اس موقع پر دن کی مناسبت سے پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا میں تصویری نمائش کے علاوہ کینیڈین دارالحکومت میں تصاویر سے مزین اہم سڑکوں پر چلتے ٹرک کے ذریع مقامی لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کے علاوہ ایک ویبنار منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ، کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ،سابق پاکستان سفیر کرامت اللہ غوری،کینیڈین مصنف اور صحافی رابرٹ فینٹانہ اور قونصل جنرل پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے شرکت کی۔

شرکا نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور جبرواستبداد بالخصوص بے گناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں، اظہار رائے کی آزادی پر عائد پابندیوں، جعلی مقابلوں، تلاشی،چھاپے کی کارروائیوں اورحراست کے دوران اذیت، تشدد اور ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں، پیلٹ گنز کا بہیمانہ استعمال، گھروں اور املاک کی تباہی و مسماری اور کشمیریوں کو غلام بنانے کے مذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی مصنفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دلانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے تین سالوں میں ظلم و جبر کا ہر حربہ آزمایا ہے لیکن کشمیری عوام کا جذبہ حریت جوں کا توں قائم ہے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے بھارتی حکومت کے 5اگست2019ء کو اٹھائے گئے تمام اقدامات یکطرفہ، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر،چوتھے جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

اس سے قبل ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے یوم استحصال کشمیر کے دن کی مناسبت سے یوم استحصال کشمیر کے تین سال مکمل ہونے پر بھارت کی نسل پرست بی جے پی حکومت کی جانب سے وادی کشمیر کو ہڑپ کرنے، کشمیریوں کے وسائل پر قبضہ جمانے، کشمیر میں غیر مقامی عناصر کی آبادکاری کے ذریعے کشمیریوں کی اقلیت میں بدلنے، ان کی ثقافتی پہچان کو خطرے میں ڈالنے، انہیں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کرنے اور غلام بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons